شیخوپورہ کی خبریں 17/9/2016

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ڈینگی لاروا ملنے پر پیپر مِل او رخالی بوتلوں کے دو گودام سیل، مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی عمل میں لائی گئی، ڈی سی او ارقم طارق نے ڈینگی انسپکشن مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔ ڈینگی سے مکمل نجات کے لئے ضلعی انتظامیہ تمام تر وسائل استعمال کر رہی ہے جبکہ احیتاطی تدابیر استعمال نہ کرنے والے عوام الناس کے لئے خطرے کا انتظام کر رہے ہیں۔ ڈینگی لاروا ملنے کی صورت میں کسی قسم کی نرمی نہیں برتی جائے گی ان خیالات کا اظہار اے سی شیخوپورہ شبیر حسین بٹ نے شرقپور روڈ پر واقعAA پیپر ملز کی حدود کو سیل کرتے ہوئے کیا ۔ ڈینگی انسپکشن ٹیم نے دورانِ چیکنگ ڈینگی لاروا ملنے پر حکومتی ہدایات کے مطابق حفاظتی اقدامات اختیار کئے جبکہ اے سی شیخوپورہ نے فوری طور پر حدود کو مکمل سیل کرتے ہوئے انتظامیہ کے خلاف مقدمہ درج کروا کر قانونی کاروائی کے لئے ہدایات جاری کردیں ۔ جبکہ تحصیل فیروزوالہ کے علاقہ ڈیرہ کشمیریاں میں خالی بوتلوں کے گوداموں میں چیکنگ کے دوران 3 لاروے ملنے پر یٰسین ٹریڈرز اور رحمان ٹریڈر ز کو سیل کرنے کے بعد ڈی او ماحولیات امتیاز رسول علوی نے مقدمات درج کروا دیے اس موقع پر ٹی او آر ملک ادریس بھی ان کے ہمراہ تھے۔ ضلعی انتظامیہ ڈینگی سے بچائو کے لئے خصوصی اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں گذشتہ روز ہونے والی کاروائی کے دوران تحصیل فیروزوالہ میں بھی کُل 122 انڈور ٹیموں نے مجموعی طور پر 5554 گھروں میں ڈینگی انسپیکشن کے ساتھ ساتھ اگاہی فراہم کی جبکہ 43 آوٹ ڈور ٹیموں نے بھی سرویلینس میں حصہ لیا اور مرتب شدہ رپورٹ ڈی سی آفس میں جمع کروا دی گئی ۔ اسی حوالے سے روزانہ کی بنیاد پر سرویلنس، انسپکشن، صفائی مہم اور دیگر انتظامات شامل میں جبکہ باقائدہ مانیٹرنگ کے ساتھ ساتھ ڈی سی او ارقم طارق اور اے ڈی سی رائو ریاض ڈینگی بچائو کے حوالے سے ہونے والے ہر جائزہ اجلاس کی خود صدارت کرتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (بیورورپورٹ ) ڈی سی او ارقم طارق کی خصوصی ہدایت پر کسان بھائیوں کو ریلیف پہنچانے کے لئے ضلع بھر میں بھر پور اقدامات ۔کھادوں کی قیمتوں، اور کوالٹی مانیٹرنگ کے لئے سپیشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات محکمہ زراعت کے اعلیٰ افسران ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع کو دے دئیے گئے۔ڈی سی او ارقم طارق نے کہا ہے کہ زراعت کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے زراعت کی ترقی کے لئے کسان بھائیوں کو ریلیف فراہم کرنا پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔کھادوں کی قیمتوں میں اضافی نرخوں کی وصولی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی اس ضمن میں کارروائی کرتے ہوئے ضلع بھر میں 23کھاد ڈیلروں کو قوانین کی خلاف ورزی کی بناء پر 48500روپے جرمانہ کیا گیا جبکہ ایگزیکٹیو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت مشکور احمد نے شیخوپورہ میں کھاد اور زرعی ادویات کے ڈیلر حضرات کو ریکارڈ مکمل کرنے اور نرخ آویزاں کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ۔انہوںنے بتایا کہ کسان بھائیوں کی سہولت کے لئے خصوصی مہم ڈی سی او شیخوپورہ کی نگرانی میں چلائی جا رہی ہے اور ان کی ہدایات کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن لے کر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ : ڈینگی لاروا ملنے پر پیپر مِل اور خالی بوتلوں کے دو گودام سیل
شیخوپورہ : مقدمات درج کر کے قانونی کاراوئی عمل میں لائی گئی
شیخوپورہ : شرقپور اور فیروزوالہ کے علاقہ میںڈینگی تلفی کی مہم جاری
شیخوپورہ : مالکان کو پہلے سے ہی احتیاطی تدابیر کی ہدایت جاری کی گئی تھی
شیخوپورہ : ڈی سی او ارقم طارق نے ڈینگی انسپکشن مزید سخت کرنے کی ہدایت جاری کردی ۔