شیخو پورہمنگل کے روزمسلم لیگ ن کے سربراہ محمد نواز شریف کے شیخوپورہ میں جلسے کے بعد نامعلوم افرادکے حملے میں زخمی ہونیوالے عارف سندھیلہ ابھی تک ہوش میں نہیں آ سکے۔
عارف سندھیلہ صوبائی حلقہ پی پی167 سے مسلم لیگ ن کے امیدوارہیں۔ عارف سندھیلہ کے بیٹے حسن سندھیلہ نے جیو نیوز سے ٹیلیفون پر گفتگو میں بتایاکہ ان کے والد عارف خان سندھیلہ کی حالت بدستور تشویش ناک ہے،
اوروہ مسلسل بیہوش ہیں،سی ٹی اسکین رپورٹ کے مطابق ان کے دماغ میں دو جگہ خون جم گیا ہے،عارف سندھیلہ کو نامعلوم افراد نے شیخوپورہ میں اس وقت تشددکا نشانہ بنایاتھاجب وہ مسلم لیگ ن کے صدرمحمدنوازشریف کا جلسہ ختم ہونے کے بعدواپس جا رہے تھے۔
دوسری جانب ڈی پی اوشیخوپورہ احسن یونس کاکہناہے کہ واقعے کی تحقیقات ایڈیشنل ایس پی کر رہے ہیں ،عارف سندھیلہ کے گھروالوں کی طرف سے ابھی تک درخواست موصول نہیں ہوئی،درخواست ملتے ہی مقدمہ درج کر لیا جائے گا۔