شیخوپورہ میں غیر قانونی پاور جنریشن فیکٹری پکڑلی گئی

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپو رہ (جیوڈیسک) شیخوپو رہ میں ایف آئی اے اور سوئی گیس حکام نے غیر قانونی پاور جنریشن ہاوس پر چھاپہ مارا۔ جہاں ملزمان سوئی گیس چوری کرکے بجلی پیدا کر رہے تھے۔

ملک بھر میں بجلی اور گیس چوروں کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے۔ شیخوپورہ میں ایف آئی اے اور سوئی گیس حکام نے ایک غیرقانونی پاور جنریشن ہاوس پر چھاپہ مارکے غیر قانونی پاور جنریشن فیکٹری پکڑلی۔ فیکٹری میں 7 ہیوی جرنیٹر نصب کرکے 6.5 میگا واٹ بجلی پیدا کی جارہی تھی۔

حکام کا کہنا ہے اس جگہ سالانہ 12 ارب روپے کی سوئی گیس چوری کی جارہی تھی۔ ملزمان بجلی پیدا کرکے متعدد صنعتی اداروں کو بھی بجلی فروخت کررہے تھے۔ فیکٹری مینجر سمیت تین افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ تاندلیانوالہ ن لیگ کے مقامی رہنما کی آئس فیکٹری پر چھاپے کے دوران کروڑوں روپے کی بجلی چوری پکڑ کر فیکٹری سیل کردی گئی۔ چار واپڈا ہلکاروں سمیت فیکٹری مالکان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پیرمحل میں ایک کاروائی کے دوران بجلی کے غیر قانونی میٹر فروحت کرنے والا شخص کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملتان میں طارق روڈ پر واقع گیسٹ ہاس سے بیس لاکھ روپے مالیت سے زائد کی گیس چوری پکڑلی گئی۔ ملتان ہی کے علاقے گلگشت میں ایک ریستورنٹ میں آٹھ لاکھ روپے سے زائد کی گیس چوری کا سراغ لگالیا گیا۔