شیخوپورہ : ریلوے ٹریک سے ملنے والی دو نو مولود بچیاں اسپتال منتقل

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں نامعلوم خواتین دونومولود بچیوں کو ریلوے پھاٹک کے قریب پھینک کرغائب ہوگئیں، بچیوں کو اسپتال پہنچا دیا گیا، اہل علاقہ کے مطابق شیخوپورہ جنڈیالہ روڈ کے قریب ریلوے پھاٹک پر کپڑے میں لپیٹی 2 نومولود بچیاں پڑی تھیں، جنہیں مبینہ طور پر نامعلوم خواتین پھینک کر غائب ہو گئیں۔

لوگوں نے فوری طور پر دونوں بچیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا، ڈاکٹروں کے مطابق بچیوں کو نرسری وارڈ شفٹ کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔