شیخوپورہ: ڈاکووں نے پی ٹی آئی کے رہنما کا گھر لوٹ لیا

Robbery

Robbery

شیخوپورہ (جیوڈیسک) تھانہ ہاؤسنگ کالونی کے علاقہ نشیمن پارک میں مسلح ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے تحریک انصاف کے تحصیل جوائنٹ سیکرٹری چودھری خرم ریاض کاہلوں ایڈووکیٹ کے گھر داخل ہوکر اہل خانہ کو یرغمال بنالیا اور وہاں سے 7 لاکھ روپے، لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات، قیمتی موبائل فون ودیگر سامان چھین لیا پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

دوسری جانب واردات کی تحریک انصاف کے عہدیداروں اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وکلا نے مذمت کی اور جلد از جلد ڈاکوؤں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔