شیخوپورہ کی خبریں 6/11/2016

Sheikhupura News

Sheikhupura News

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈی سی او ارقم طارق نے یونیورسٹی آف سرگودھا کے زیر اہتمام بی اے/بی ایس سی کے سالان امتحانات کے لئے قائم کردہ سنٹرز شیخوپورہ کی حدود میں دفعہ144نافذ کر دی ہے۔ اس نوٹیفیکیشن کے تحت کسی بھی غیر متعلقہ فرد کی امتحانی مرکز کے 100گز کی حدود میں داخلے پر پابندی ہو گی نیز امتحانی سنٹرز کی حدود میں ایسا مواد جس سے امتحان میں شریک امیدواروں کو نقل میں مدد مل سکے لیجانے کی بھی ممانعت ہو گی۔ ڈی سی او نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی ہے کہ احکامات پر سختی سے عمل در آمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کے مرتکب عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے۔ امتحانات مورخہ 15نومبرسے لیکر 20دسمبر 2016تک جاری رہیں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈی سی او ارقم طارق نے انسداد ڈینگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو شہر بھر میں بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے ۔ان ڈور اور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم پر مامور ٹیمیں گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس کر رہی ہیں ۔ڈینگی ٹیمیں اپنے اپنے علاقوں میں موجود قبر ستانوں ،ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کو بھی چیک کر ہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتیاطی تدابیر اختیار نہ کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جارہی ہے۔ڈی سی او ارقم طارق نے ڈینگی کے متعلق اجلا س کی صدارت کرتے ہوئے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ سٹاف ان ڈور آوٹ ڈور ڈینگی سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کو خود چیک کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (دانیال منصور سے) ضلع بھر کی حدود میں کھیتوں میں بھوسہ جلانے پر پابندی عائد کر تے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے۔ ڈی سی او ارقم طارق نے رواں سیزن میں دفعہ 144 کا نفاذ موٹروے اور دیگر شاہراہوں پر دھوئیں کے باعث ممکنہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کے لئے کیا۔گذشتہ چند دنوں سے شاہراہوں پر دوران سفر مشکلات کی شکایات اور پچھلے سالوں میں دھوئیں کے باعث متعدد حادثات ہونے کے پیش نظر قیمتی جانوں کے ضیاع سے بچنے کے لئے جھاڑیوں ، کوڑا اور کھیتوں میں بھوسہ وغیرہ کو آگ لگانے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ علاوہ ازیں ممکنہ صورت حال کے مطابق پابندی کی مدت مزید بڑھائی جا سکتی ہے۔قانون جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 4 نومبر سے نافذالعمل ہے جس کی خلاف ورزی پر سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) ڈائریکٹر جنرل سوشل ویلفیئر ارشد وحید انصاری کا شیخوپورہ میںدورہ، مختلف پراجیکٹس کا معائنہ کیا ،ڈی اوسوشل ویلفیئر کی کاوشوںکو خوب سراہا۔ انہوں نے جیل پراجیکٹ کے تحت جیل میں بنائے گئے سوشل ویلفیئر سنٹرکا دورہ کرتے ہوئے قیدیوں سے ملاقات کی اور ان کو دی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیابعد ازاں شیخوپورہ میں محکمہ سوشل ویلفیئر سے رجسٹرڈ نور فاونڈیشن کے زیر اہتمام ڈائیلسز یونٹ میں مریضوں کی عیادت کی اور سہولیات کا جائزہ لیا اور ساتھ ہی فلاحی ادارے کُتب کے زیر اہتمام لگائے جانے والے فری آئی کیمپ کا افتتاح کیا جہاں سینکڑوں مریضوں کے مفت آپریشن اور علاج کیا جائے گا علاوہ ازیں انہوں نے ڈی او سوشل ویلفیئر کے دفتر میں دورہ کر کے شیخوپورہ میں تعینات ملازمین کی حوصلہ افزائی کی جبکہ ڈی او سوشل ویلفیئر حنیف گجر کی کارکردگی کو خوب سراہا ۔

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News

Sheikhupura News