شیخوپورہ : سکارپ کا 2 کروڑ روپے کا سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں افسران کی ملی بھگت سے 2 کروڑ روپے کے پائپ اور دیگر سامان چوری کرانے کی کوشش محکمہ اینٹی کرپشن نے ناکام بنادی، ایکسئن سکارپ عملے سمیت موقع سے فرار ہو گیا۔

محکمہ سکارپ کے سٹور میں ایکلے مشن سیکشن کے 65 سرکاری ٹیوب ویلز کے کروڑوں روپے کے پائپ، ہیوی موٹریں اور دیگر قیمتی سامان پڑا تھا۔ ایکسیئن سلیم بھٹی نے ایس ڈی او یاسر اور سب انجینئر امان اللہ نے سرگودھا کے ٹھیکیدار اعظم کو یہ سامان مبینہ طور پر 38 لاکھ روپے میں فروخت کر دیا۔

ٹھیکیدار اعظم اس سامان کو ٹرک میں لوڈ کروا رہا تھا کہ سرکل آفیسر اینٹی کرپشن ارشد گجر نے فوری طور پر کارروائی کر کے ٹرک کو اپنے قبضہ میں لے لیا۔

مبینہ ٹھیکیدار محمد اعظم نے بتایا کہ اس نے 2010 میں یہ سامان 38 لاکھ روپے میں نیلامی کے ذریعے خریدا تھا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت محکمہ سکارپ کو تقریباً چھ سال پہلے ختم کر چکی ہے۔