شیخوپورہ کی خبریں 1/12/2016

شیخوپورہ (ڈاکٹر ایم ایچ بابر سے) قانون سب کے لئے یکساں ہے ایک معاشرے میں بسنے والے شہری برابر کے حقوق رکھتے ہیںجس میں انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ مہاجرین کے حقوق بھی شامل ہیں۔غریب اور مستحق لوگوں کی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے خصوصی خیال رکھا جائے تاکہ کسی بھی درخواست گزار کی دل آزاری نہ ہو سکے ان خیالات کا اظہار ڈی پی او شیخوپورہ سرفراز خاںورک نے شارپ آرگنائزیشن کے تعاون سے منعقدہ ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ایک روزہ ٹریننگ ورکشاپ میں ضلع بھر کے تمام پولیس افسران ،تھانہ انچارج کو شامل کیا گیا۔اس موقع پر اسسٹنٹ فیلڈ آفیسر UNHCRیاسر ایاز خاں، فیلڈ مینجر شارپ حامد لطیف ، ڈائریکٹر شارپ مدثر جاوید ، ڈی او انفار میشن پون سنگھ اروڑا ، علی عثمان بٹ ایڈووکیٹ کے علاوہ ضلع بھر کے پولیس افسران نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈی پی او سرفراز احمدخاں ورک نے شارپ آرگنائزیشن کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کی صحت مندانہ سرگرمیوں سے معاشرے میں شعور اجاگر ہوتا ہے ۔ہیومن رائٹس اورر فیوجی رائٹس کے حوالے سے ڈی پی او آفس کانفرنس پولیس ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جسکا مقصد پاکستان میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی روک تھام کے بارے میں آگاہی اور مہاجرین کے مسائل بارے آگاہی دیناہے ۔فیلڈ مینجر شارپ حامد لطیف نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ٹریننگ سیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔عمران ہاشم ایڈووکیٹ نے شارپ کے ویژن اور مشن پر روشنی ڈالی۔مدثر جاوید ڈائریکٹر شارپ نے ہیومن رائٹس پر آگاہی دی اور پاکستان میں ہونیوالی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوںاور ان کی روک تھام کے بارے آگاہ کیا۔ اور آخر میں مہمان خصوصی ڈی پی اواحمد خاں ورک نے شرکاء میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شیخوپورہ (حامد قاضی سے) اسسٹنٹ کمشنر شبیر حسین بٹ نے یو سی 57کا دورہ کر کے ڈینگی ٹیموں کی کارکردگی کو چیک کیا۔انہوں نے ہدایات کیں کہ اپنے اپنے علاقوں میں موجود قبرستانوں ،ٹائر شاپس اور کباڑ خانوں کو بھی چیک کریںاور گھر گھر جا کر ڈینگی سرویلنس جاری رکھیں۔ڈینگی مہم میں کے دوران کسی غلطی کی گنجائش نہیں۔غفلت کے مرتکب افراد کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی مہم شہر بھر میں بھر پور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہے۔بعد ازاں انہوں نے ہسپتا ل کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا۔ انہوں نے صفائی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے میڈیکل سٹاف کو ہدایت کی کہ طبی آلات اور ایمبولینس کو چالو حالت میں رکھا جائے۔علاوہ ازیں انہوں نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول کا معائنہ کیاسکول میں سٹوڈنٹس اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیااور صفائی کے انتظامات کو بہتر کرنے کی ہدایت کی۔

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

Sheikhupura

DPO

DPO

DPO

DPO