شیخوپورہ (جیوڈیسک) حساس اداروں کو اطلاع ملی کے کالعدم تنظیموں کے دہشت گرد شیخوپورہ شرقپورہ روڈ پر رہائش پزیر ہیں اور دہشت گردی کی بڑی کاروائیاں کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ جس پر پولیس اور حساس اداروں نے شرقپور روڈ پر چھاپہ مارا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ کے تبادلے میں 7 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ تین دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ حساس اداروں نے پورے علاقے کو گھیرے میں لیکر فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری مقدار میں بارودی مواد، ہینڈ گرنیڈ، کلاشنکوفیں، گولیاں اور حساس مقامات کے نقشے برآمد ہوئے ہیں۔ حساس اداروں کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق تحریک طالبان اور لشکر جھنگوی سے ہے جو دہشت گردی کی بڑی کاروائیوں میں ملوث تھے۔