شیخوپورہ: سانحہ پشاور کے خلاف مسیحی برادری کا احتجاج

Sheikhupura

Sheikhupura

شیخوپورہ (جیوڈیسک) شیخوپورہ میں سانحہ پشاور کے خلاف ضلع بھر میں مسیحی برادری نے احتجاج کیا۔ منگل کے روز وکلا نے بھی اس سانحہ کے خلاف ہڑتال کی۔ گلوریا کالونی سمیت تین مقامات پر احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ جن کی قیادت آصف الیاس گل، خرم عمانیوئل کھوکھر، پاسٹر جارج گل اور خرم شہزاد کھوکھر نے کی۔

گلوریا کالونی میں میموریل سروس کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں سینکڑوں مسیحیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر متاثرہ خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے ساتھ ملک کی سالمیت اور زخمیوں کی تندرستی کے لئے دعائیں بھی کی گئیں۔