شیخوپورہ (دانیال منصورسے) سالانہ عرس سید پیر وارث شاہ 23 سے 25 ستمبر 2016 ء تک ان کے دربار قصبہ جنڈیالہ شیر خان میں عقیدت اور احترام سے منعقد کیا جائے گا ۔ 24 ستمبر 2016 ء کو بسلسلہ عرس مقامی چھٹی ہوگی ۔ ڈی سی او ارقم طارق۔ انہوں نے بتایا کہ عرس کے موقع پر بہترین انتظامات کئے جا رہے ہیں اسی سلسہ میں تین روزہ تقریبات کا شیڈول باقائدہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے ۔ تقریبات کا آغاز مزار پر غسل اور چادر چڑھانے سے 23ستمبر بروز جمعہ صبح 9 بجے کیا جائے گا جبکہ 24 ستمبر کو شیخوپورہ میں مقامی چھُٹی بھی کر دی گئی ہے۔ دربار پر حاضری دینے والے زائرین کی تفریح کے لئے احاطہ میں مختلف سٹالز اور ٹھیلوں کو اہتمام بھی کیا گیا ہے جن پر ثقافتی ورثہ کے مختلف رنگوں میں رنگی ہوئی اشیاء دستیاب ہوں گی ۔ شام کے وقت پنجاب کا ثقافتی گھوڑناچ اور رات کو پنجابی مشاعرہ منعقد کیا جائے گا ۔ کھانے پینے کی صاف ستھری اورحِفظان صحت کے اصولوں کے مطابق اشیا ء کی فراہمی پر ضلعی انتطامیہ کی ٹیمیں کڑی نگرانی کریں گی اس موقع پرسیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ ڈی سی او ارقم طارق کی ہدایت پر ڈی اوسی محبوب عالم عرس کے حوالے سے تمام انتظامی امور میں انتظامیہ کی سربراہی کریں گے جبکہ وہ خودبھی اس دوران حاضرین کے درمیان موجود رہیں گے ۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ شیخوپورہ (بیورورپورٹ) امن و امان کے قیام کے لئے ہم سب کو بھرپور قردار ادا کرنا ہوگا نیشنل ایکشن پلان کے ویژن کو سامنے رکھتے ہوئے محرم الحرام اور عرس وارث شاہ پر مکمل حفاظتی قدامات کئے جا رہے ہیں۔عالمی امن ڈے کے موقع پر تقریب کے بعد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی بورڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈی سی او ارقم طارق نے ان خیالات کا اظہار کیا ۔ انہوں نے آئیندہ دِنوں میں آنے والی تمام تر تقریبات کے حوالے سے سیکیورٹی اور حفاظتی اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ فرقہ واریت اور شر پسندی کو کسی صورت پروان نہیں چڑھنے دیا جائے گا ۔ اسی حوالے سے وال چاکنگ ،رشر پسندی پر مبنی تحاریر چھاپنے یا بینرآویزان کرنے والے کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی ۔ ڈی پی او سرفراز احمد ورک کی سربراہی میں شیخوپورہ سے جرائم کے خاتمے کے لئے محکمہ پولیس متحرک ہے اور نیشنل ایکشن پلان کے مطابق محرم کے جلوس گزرنے والے تمام راستوں کی کلین سویپنگ کی جائے گی۔کسی بھی صورت میں شر پسند عناصر کو شیخوپورہ کا امن برباد نہیں کرنے دیں گے ۔ انہوں نے عالمی امن دِن کی مناسبت سے عوام کو اپیل کی کہ اپنے ارد گِرد کے ماحول پر نظر رکھیں اورامن برقرار رکھنے کے لئے کسی بھی غیر معمولی صورت کی اطلاع فوراَ کریں تا کہ بروقت حفاظتی اقدامات کر کے دشمن کے ارادے کو ناکام بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام امن چاہتے ہیں جس کے لئے ہم سب متحد ہیںانہوں نے نیشنل ایکشن پلان کے حوالے سے میڈیا کے تعاون اور صحافیوں کی کارکردگی کوبھی سراہا۔