ن لیگ کے شیرعلی گورچانی 293 لیکر پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب

Sher Ali Germany

Sher Ali Germany

لاہور (جیوڈیسک) مسلم لیگ (ن)کے شیرعلی گورچانی پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر منتخب ہو گئے ہیں ،انہوں نے293 ووٹ حاصل کئے۔ سردار وقاص حسن شیرعلی گورچانی کے مد مقابل تھے انہوں نے 37 ووٹ حاصل کئے۔

نو منتخب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی کا تعلق جنوبی پنجاب کے پسماندہ ضلع راجن پور سے ہے۔ نو منتخب ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی نے اپنے عہدے حلف ابھی اٹھا لیا ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال نے ان سے حلف لیا۔