شیر پائو کالونی ویلفیئر کے تحت یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر آج مستحقین میں آٹا تقسیم کیا جائے گا

کراچی: شیر پائو کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے یوم قرارداد پاکستان کے موقع پر آج مستحقین میںآٹا تقسیم کیا جائے گا۔ جس کے مہمان خصوصی ڈی ایم سی ملیر کے اطلاعات و تعلقات عامہ جمال ناصر جبکہ صدارت مقامی ہفتہ روزہ کے ایڈیٹر شکیل سواتی کرینگے۔

شیر پائو کالونی ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر اعظم خان اور چیئر مین نظام بلوچ نے کہا ہے کہ مستحقین کی بحالی زندگی کے لئے ہماری ایوسی ایشن ہمیشہ جد و جہد کرتی ہے اور انشا اللہ علاقے کی ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کے کاموں کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے گا۔