شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم الشان یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا
Posted on August 7, 2013 By Noman Webmaster گجرات
گجرات : شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلہ میں عظیم الشان یوم آزادی ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل مظہر عباس علوی، آغا مبارک علی موسوی، سید الطاف عباس کاظمی، علامہ مختار نقوی و دیگر نے کی۔
ریلی میں ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، ریلی کے شرکاء شاہدولہ چوک سے امام بارگاہ حسینیہ پہنچے شرکاء نے پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل سید الطاف عباس کاظمی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ ساجد علی نقوی کی ہدایت پر یوم آزادی 27 رمضان المبارک کو منایا جا رہا ہے، کیونکہ 14 اگست 1947،27رمضان المبارک کو تھی، ریلی کے شرکاء نے اجتماعی طور پر امام بارگاہ حسینیہ میں پندرہ پائونڈ وزنی کیک کاٹا ، ملک کی ترقی و سلامتی کیلئے دعائیں کی گئیں۔