کراچی (جیوڈیسک) پیپلز پارٹی کے رہنماسینیٹر رحمان ملک کا کہنا ہے کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کو فرقہ واریت کا رنگ دینا درست نہیں ہے،انہوں نے مطالبہ کیا کہ شیعہ ٹارگٹڈ علاقوں کو ریڈ روزن قرار دیا جائے۔
کراچی میں علامہ عباس کمیلی کی رہائش گاہ پر ان کے صاحبزادے کے قتل پر تعزیت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے رحمان ملک نے کہا کہ علامہ علی اکبر کی شہادت شیعہ اور سنی کو لڑانے کی سازش ہے لیکن درحقیقت یہ قتل ملک دشمنوں نے کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ کو فرقہ واریت کا رنگ دینا درست نہیں۔ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ شیعہ ٹارگٹڈ علاقوں کو ریڈ روزن قرار دیا جائے۔