شہاب الدین شاہ حسینی اور غوث علی شاہ میں ملاقات، موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان میں مضبوط جمہوریت کیلئے دھاندلی سے پاک اےسا مضبوط و موثرانتخابی نظام ناگزیر ہے جس کے ذریعے حقیقی عوامی قیادت کا انتخاب ممکن ہو اور عوام کی حقیقی قیادت جبر ، استحصال اور کرپشن سے پاک طرز حکومت کے ذرےعے جمہورےت کے حقیقی ثمرات گراس روٹ لیول پر عوام تک منتقل کرکے جمہورےت سے اٹھتے ہوئے عوامی اعتماد کو پھر سے بحال کرے جس کےلئے انتخابی اصلاحات ناگزےر ہیں۔ےہ بات آل پاکستان مسلم لیگ سندھ کے چیف آرگنائزر شہاب الدین شاہ حسینی نے آرگنائزنگ سیکریٹری سندھ شاہد قریشی کے ہمراہ سابق وزیر اعلی سندھ و سینئر لیگی رہنما سید غوث علی شاہ سے ملاقات کے دوران کہی۔

دونوں رہنماوں نے ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے موجودہ صورتحال کو ملکی معےشت اور مستقبل کیلئے خطرناک قرار دےتے ہوئے معاملات کو عوامی خواہشات اور قومی مفادات کے تحت حل کرنے پر زور دےا اور کہاکہ عوامی خواہشات اور قومی مفادات کے تحت فیصلوں سے گریز کی رواےت وطن عزیز کو ایکبارپھر 1971ءکے دوراہے پر لےجارہی ہے۔

شہاب الدین شاہ حسینی نے ےکم اکتوبر کو منائے جانے والے آل پاکستان مسلم لیگ کے یوم تاسیس کی تیارےوں کےلئے سندھ بھر کا دورہ کےا اور حےدرآبا، سکھر، خیرپور، نوشہرو فےروز سمیت سندھ کے دےگر اضلاع مےں ےوم تاسےس کے سلسلے میں تیارےوں کا جائزہ لیا ۔سیکریٹری اطلاعات طاہر حسین کے مطابق اے پی ایم اےل کے یوم تاسیس کی مرکزی تقریب ےکم نومبر کوکراچی کے مقامی ہوٹل میں ہوگی جس سے پرویز مشرف خطاب فرمائیں گے جبکہ شہاب الدین شاہ حسینی نے سندھ کے تمام اضلاع میں بھی ےوم تاسےس تقریبات کے انعقادکا منظم و مربوط انتظام کیا ہے اور سندھ بھر میں ےوم تاسیس کی تقریبات پورے جوش و ولولے سے منائی جائیں گی۔