شکارپور: 2 روز قبل اغوا ہونے والا پولیس انسپکٹر گھر پہنچ گیا

Shikarpur

Shikarpur

شکار پور (جیوڈیسک) شکار پور میں دو روز قبل اغوا ہونے والے پولیس انسپکٹر سعید جمانی ڈاکوں کی قید سے فرار ہو کر گھر پہنچ گئے۔ اغوا کاروں کی قید سے فرار ہو کر گھر پہنچنے پر ایس ایس پی شکار پور منیر شیخ نے سعید جمانی کی بہادری کو سراہا۔

ڈی آئی جی لاڑکانہ نے سعید جمانی کی بہادری کو دیکھتے ہوئے انہیں پاکستان پولیس میڈیل دینے کے احکامات جاری کر دیئے۔ سعید جمانی نے صحافیوں کو بتایا کہ اغوا کاروں میں سے تین کی شناخت ہوگئی ہے۔ جن کیخلاف بھرپور کاروائی کی جائے گی۔