شکارپور میں کوچ الٹ گئی، دو مسافر جاں بحق، 15 زخمی

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں کوچ الٹنے سے دو مسافر جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق حادثہ بائی پا س ڈسڑکٹ جیل کے مقام پر ہوا جہاں کراچی سے مانسہرہ جانے والی کوچ تیزرفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں 2 مسافر جاں بحق اور 15 زخمی ہو گئے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

زخمیوں کو سول اسپتال شکار پور منتقل کیا گیا جہاں سے تین زخمیوں کو حالت تشویش ناک ہونے کے باعث لاڑکانہ بھیج دیا گیا۔