شکار پور (جیوڈیسک) سانحہ شکار پور کے خلاف تیسرے روز بھی سوگ کی فضاء شہداء کا سوئم کچھ دیر بعد ہوگا ۔ فیصل آباد میں سانحہ شکار پور کے خلاف مجلس وحدت المسلمین اور شیعہ علما کونسل کی جانب سے ضلع کونسل چوک میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین میں خواتین بھی شامل تھیں ۔ مظاہرین نے ضلع کونسل چوک کو بلاک کر دیا انہوں نے دہشتگردوں کی جانب سے امام بارگاہ کو نشانہ بنائے جانے اور معصوم جانوں کے ضیاِع پر غم وغصہ کا اظہار کیا ، مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ خونی درندوں کا عبرت ناک سزا دی جائے اور مذہبی عبادت گاہوں اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے ۔