شکار پور (جیوڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سانحہ شکار پور کے شہداء کے لواحقین سے تعزیت کیلئے مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلیٰ پہنچ گئے ہیں۔عمران خان کے ہمراہ اس موقع پر شاہ محمود قریشی و دیگر پارٹی رہنما موجود ہیں۔
انہوں نے جائے حادثے کا دورہ کیا اور سانحہ شہید ہونے والے 63نمازیوں کے لواحقین سے تعزیت کے ساتھ شہدا کیلئے دعا مغفرت اور فاتحہ خوانی کی۔انہوں نے سانحہ کے کی تحقیقات کے متعلق تفصیلات بھی معلوم کیں۔
واضح رہے کہ شکار پور کی مسجد و امام بارگاہ کربلائے معلی کو 30 جنوری کو دہشتگردی کی واردات ہوئی جس میں 63 نمازی شہید اور 80 سے افراد زخمی ہو گئے تھے۔