شکارپور میں پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی

Shikarpur

Shikarpur

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام سندھ کے جنرل سیکرٹری راشد محمود سومرو، کندھکوٹ سے لاڑکانہ جا رہے تھے۔ انڈس ہائی وے پر خان پور کے قریب ان کے قافلے میں شامل پولیس موبائل تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔

حادثے میں پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے تعلقہ اسپتال خانپور منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔