شکارپور : نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد ہلاک

Firing

Firing

شکارپور (جیوڈیسک) شکارپور میں نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کر کے دو افراد کو ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق شکارپور میں کالج روڈ پر نامعلوم افراد نے رکشے پر فائرنگ کی۔

فائرنگ سے رکشے میں سوار دو افراد شدید زخمی ہو گئے، جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے، پولیس کے مطابق واقعہ دو برادریوں کے درمیان دشمنی کا نتیجہ ہے، واقعے کا مقدمہ ابھی تک نہیں کیا گیا اور نہ کسی ملزم کی گرفتاری عمل میں آئی۔