شلپا شیٹھی بچوں کے فیشن ملبوسات کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں

Shilpa Shetty

Shilpa Shetty

ممبئی (جیوڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی دبئی میں بچوں کے فیشن ملبوسات ’’ایلیٹ‘‘ کی برانڈ ایمبیسڈر بن گئیں۔ دبئی میں بچوں کی فیشن ملبوسات بنانے والی کمپنی ’’ایلیٹ‘‘ کے مالک نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اداکارہ شلپا شیٹھی ان کے باقاعدہ صارفین میں سے ہیں۔

اداکارہ کی پسندیدگی نے انہیں مجبور کیا کہ وہ انہیں اس کمپنی کی ریڈیو پر تشہیر کا حصہ بنائیں۔ ان کے خیال میں اس سے ان کی کمپنی مزید مقبول ہو گی۔

اداکارہ ریڈیو پر اپنی آواز میں اس برانڈ کی تشہیر کریں گی جس کیلئے ان کی آواز ریکارڈ کر لی گئی ہے۔ اداکارہ نے 2011 میں بزنس مین راج کندرا سے شادی کی، ان کا دو سالہ بیٹا ویان راج کندرا ہے۔