شلپا شٹی نے بھی آئی پی ایل میں لاکھوں کا سٹہ کھیلہ

Shilpa sty

Shilpa sty

لاکھوں دلوں سے کھیلنے والی شلپا شٹی آئی پی ایل میں لاکھوں کا سٹہ بھی کھیلتی رہیں، بھارتی پولیس نے یہ الزام لگایا ہے شلپا شٹی پر۔ بھارتی کرکٹ سیریز آئی پی ایل نے کرکٹ کے ساتھ ساتھ سٹے بازی کو بھی خوب فروغ دیا حالیہ دنوں ہونے والے آئی پی ایل کے میچز میں ہونے والی اسپاٹ فکسنگ نے جہاں بھارتی کرکٹ بورڈ کو ہلا کر رکھ دیا وہی راجھستان رائلز کے 3 بولر اسپاٹ فکسنگ میں ملوث پائے گئے دہلی پولیس نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں دائرہ تنگ کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ راجھستان رائلز کی مالکن اور بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی بھی سٹے بازی میں ملوث ہوسکتی ہیں۔

شلپا کے شوہر راج کندرا سٹے بازی کا ااعتراف کرچکے ہیں دہلی پولیس نے دعوی کیا ہے کہ شلپا ہر میچ پر ایک لاکھ کا سٹہ لگاتی ہیں جبکہ اداکارہ شلپا شیٹھی نے ان الزامات کو بے بنیاد قرار دیا ہے دیکھنا یہ ہوگا کہ شلپا بھی سٹے باز نکلتی ہیں یا وہ کرکٹ میں بھی اداکاری کے جوہر دکھاتے ہوئے صاف بچ نکلتی ہیں یا اس کا الزام بھی کسی پاکستانی پر لگاتی ہیں۔