نیویارک (جیوڈیسک) امریکی ریاست فلوریڈا کی ایک کمپنی کو 1857ء میں سمندر غرق ہوئے جہاز سے 13 لاکھ ڈالرز مالیت کا سونا مل گیا ہے۔بحرہ اوقیانوس میں غرق ہوئے جہاز کے ملبے سے ایک ہزار اونس سونا ملا ہے۔
جس کی مالیت موجودہ قیمت کے مطابق 13 لاکھ ڈالرز بنتی ہے۔ اوڈیسی میرین ایکسپلوریشن نامی کمپنی کے مطابق 21 ٹن سونے سے لدا یہ جہاز سمندر میں طوفان کے باعث جنوبی کیرولائینا کے ساحل کے قریب غرق ہوگیا تھا۔ ملبے سے ملنے والے خزانے میں 5 سونے کی اینٹیں بھِی شامل ہیں۔