بحری جہازوں پر دہشت گردانہ حملوں کا امکان ،عالمی سیکورٹی ادارے کا انتباہ

Ship

Ship

برطانوی (جیوڈیسک) میری ٹائم سیکورٹی فرم MAST نے شپنگ انڈسٹری کو خبردار کیا کہ دہشت گردی کے حملے کے امکان میں اضافہ ہو گیا ہے اس لئے اس خطرے کے پیش نظر دہشت گرد حملے کا مقابلہ کرنے کے لئے سیکورٹی کی سطح کو بڑھایا جائے۔

کمپنی کا یہ انتباہ خاص کر تیل کے ٹینکروں کو جاری کیا گیا ہے کہ جیسا کہ القاعدہ نے اشارہ دیا ہے کہ عسکری مقاصد کے لئے گزرنے والے تیل کے بحری جہازوں پر وہ اسٹریٹجیک حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں Maritime Asset Security and Training کی طرف سے جاری انتباہ میں کہا گیا ہے۔

کہ القاعدہ بحیرہ روم، بحر ہند میں اور خاص طور پر اہم اسٹریٹجیک پوائنٹس یعنی جبرالٹر کے آبنائے، آبنائے ہرمز، سویز کینال یا آبنائے باب المندب میں سمندری سرگرمیوں کو حقیقی نقصان پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ان اہم مقامات اور پوائنٹس پر سیکورٹی کے طریقہ کار کو زیادہ بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

اور یہاں ہر وقت ہائی الرٹس کی سطح رکھی جائے۔انتباہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ عسکری لحاظ سے اہم پوائنٹس، بندرگاہیں اور مخصوص علاقے دہشت گردوں کو بہترین موقع فراہم کرسکتے ہیں جہاں وہ بحری جہازوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔عملے کی بہترین تربیت اور بیداری حالات کو ہینڈل کرنے میں مدد ے گی۔اس کے علاوہ مسلح گارڈز یا۔

غیر مسلح سیکورٹی مشیروں کی موجودگی جہاز پر سیکورٹی کی اعلیٰ سطح فراہم کرے گی۔ستمبر میں القاعدہ پاکستان کے نیوی فریگیٹ، این ایس ذوالفقار اغوا کرنے کی کوشش کی گئی، اور ان کاشمال مغربی بحر ہند میں انسداد دہشت گردی کی گشت پر امریکی بحریہ کے جہاز کو نشانہ بنانا مقصد تھا۔