45 بحری جنگی جہاز اور آبدوزیں خود بنارہے ہیں، بھارتی نیوی چیف

Submarine

Submarine

نئی دہلی (جیوڈیسک) بھارتی نیوی چیف کا کہنا ہے کہ بھارت جلد جنگی جہاز بنانے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہوجائے گا۔

بھارتی دارا لحکومت نئی دلی میں نیوی ڈے کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایڈمرل ڈی کے جوشی کا کہنا تھا کہ یہ جنگی جہاز ایٹمی ہتھیاروں سے بھی لیس ہوں گے اور بھارتی بحریہ کو خود مختار بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت بھارتی نیوی کے لیے 45 بحری جہاز اور آبدوزیں بھارت میں ہی بنائی جارہی ہیں۔ مقامی طور پر تیار کردہ آبدوز آئی این ایس Arihant جلد بھارتی نیوی بیڑے کا حصہ بن جائے گی۔