شیراز اپل کے بھارتی فلم ینگستان کیلیے 2 گانے ریکارڈ

Shiraz Uppal

Shiraz Uppal

لاہور (جیوڈیسک) بھار تی فلم ینگستان میں پاکستانی گلوکار وموسیقار شیرازاپل نے دو گانے ریکارڈ کروا دیے ہیں جن میں سے ایک گانا میرے خدا اور ایک قوالی داتا دی دیوانی شامل ہے۔ گلوکار شیراز اپل نے کہا کہ میرے خدا میرا سولو جب کہ داتا دی دیوانی جو قوالی ہے اس میں گلوکار رفاقت علی خان کے ساتھ ریکارڈ کیا ہے ان دونوں کی کمپوزیشنز بھی میری اپنی ہیں۔

انھوں نے بتایا کہ ان دونوں گانوں کو میوزک لورز پسند کر رہے ہیں جب کہ فلم میں اداکارہ جیکی بھگیانی اور نہیا شرما پر فلمائے جانے والے یہ دونوں گانوں کے وڈیو آئندہ ایک دو روز میں میوزک چینلز چارٹس پر آجائینگے۔ شیرازاپل نے کہا کہ گائیکی میں واپسی کے بعد پہلے سے زیادہ مصروف ہوگیا ہوں۔ان گانوں کی تیاری میں اپنے روحانی استاد اے آر رحمان سے بھرپور رہنمائی لیتا رہتا ہوں۔