شیراز وحید کی زیر صدارت صحت و صفائی کے حوالے سے بلدیہ شرقی کورنگی زون کے افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی

کراچی : حق پرست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد ،حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیر زادہ ،شیراز وحید کی زیر صدارت صحت و صفائی کے حوالے سے بلدیہ شرقی کورنگی زون کے افسران کی میٹنگ منعقد ہوئی حق پر ست رکن قومی اسمبلی محمد علی راشد نے کورنگی زون کے بلدیاتی افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام الناس کو بلدیاتی سہولیات کی فراہمی میں کسی صورت کمی نہ آئے اس سلسلے میں صفائی ستھرائی کے کاموں کو روزآنہ کی بنیادوں پر کیا جائے اور کچر ا کنڈیوں کی بھی صفائی کرائی جائے صفائی ستھرائی کے کاموں کے بعد چونے کا چھڑکائو لازمی کیا جائے انہوں نے مذید کہا کہ حق پر ست قیادت عوام والناس کو بلدیاتی سہولتوں کی فراہمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے میں شب روز مصروف عمل ہے۔

حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ معین عامر پیرزادہ نے کہا کہ کورنگی میں ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے ٹریفک وارڈن کے تعیناتی کے عمل کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام الناس کو ٹریفک جام کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے حق پرست رکن صوبائی اسمبلی سندھ شیراز وحید نے کہا کہ صفائی ستھرائی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں اس ضمن میں اپنی تمام تر کوششوں کو بروئے کار لاکر کورنگی کی عوام کو ایک صاف ستھرے ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور عید الاضحی سے قبل مساجد ، امام بارگاہوں ،شاہرائوں کے ساتھ ساتھ گلی محلوں میں بھی ہنگامی بنیادوں پر صفائی کے کاموں کو انجام دیا جائے تاکہ عوام الناس کو صاف ستھرا ماحول میسر آسکے۔