کراچی : حق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا کی زیر صدارت محرم الحرام کے انتظامات کا جائزہ لینے کے سلسلے میں ایک اجلا س منعقد ہوا اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران، واٹر اینڈ سیوریج کے افسران ٹریفک پولیس کے افسران، کے الیکٹرک کے افسران، فائر بر یگیڈ کے افسران، امن کمیٹی کے ممبران اور امام بارگاہوں کے منتظمین نے شرکت کی۔
اس موقع پرحق پرست رکن صوبائی اسمبلی شیراز وحید نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عشرہ محرم الحرام کے دوران عزاداروں حسین کو تما م تر دستیاب وسائل برئوے کار لاکر بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا اور عوام کے تعاون کے ذریعے بھائی چارگی کو فروغ دے کر عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ قائد تحریک الطاف حسین بھائی کے فکر وفکسفہ کی بدولت آج شیعہ سنی میں فسادات میں بہت کمی آئی ہے اور قائد تحریک الطاف حسین بھائی کی ہدایت کے مطابق امن و محبت پھیلا رہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ اپنے ارد گرد شر پسند عناصر پر کڑی نگاہ رکھی جائے اور مشتبہ افراد نظر آنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری مطلع کریںحق پرست نمائندے عزداران حسین کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے تمام محکموں کے افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ کورنگی ٹائون میں تمام امام بارگاہوں اوربرآمد ہونے والے جلوس کے روٹس کے اطراف صفائی ستھرائی ، روشنی کے انتظامات اور سڑکوں کی تعمیر ومر مت کے خصوصی انتظامات کئے جائیں اور تما م مین ہولز پر ڈھکن لگائے جائے تاکہ محرم الحرام میں عزا داروں کو کسی قسم کی پریشانی نہ ہو ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران کورنگی زون میں کنٹرول روم جس کا نمبر9264419 9 ہے جوکہ 24 گھنٹے فعال رہے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تمام لوگ آپس میں رابطے میں رہے تاکہ کسی قسم کی پریشانی نہ ہو اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے اجلاس میں شریک شرکاء کو یقین دلایا کہ مسائل سے پاک معاشرے اور امن وا مان کے قیام کو یقینی بنانے کے حوالے سے باہمی مشاورت کے ذریعے جہاں ضرورت ہوئی وہاں فوری اقدامات کو برئوے کار لاکر بہتر ماحول کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔
انہوںنے کے الیکٹرک کے افسران کو ہدایت دیں کہ محرم الحرام کے مقدس مہینے بجلی کی فراہمی میں کسی بھی قسم کی کوتاہی نہ برتیں امن کمیٹی ، ممبران مجلس عزاء اور جلوس کمیٹیوں کے ممبران نے بلدیاتی مسائل کے حوالے سے اپنی شکایات درج کرائیں جس پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی ماجد رضا نے اپنی جانب سے کے مسائل کو حل کرنے کیلئے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔