اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سندھ میں مقرر کئے جانے والے فوکل پرسن برائے انسانی حقوق افتخار احمد خان لُنڈ کو عہدے سے ہٹا دیا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے 10 جولائی کو افتخار احمد خان لُنڈ کو سندھ میں فوکل پرسن برائے انسانی حقوق بنایا گیا تھا۔
افتخار احمد خان لُنڈ تحریک انصاف کے رکن ہیں اور ان پر اپنے ڈرائیور کے ساتھ غیرانسانی سلوک کرنے کا الزام ہے۔
حکومت کی جانب سے انہیں فوکل پرسن بنائے جانے کے فیصلے پر سوشل میڈیا صارفین نے شدید تنقید کی تھی جس کے بعد اب انہیں عہدے سے ہٹادیا گیا ہے۔
وزرات انسانی حقوق کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق وفاقی وزیر انسانی حقوق شیریں مزاری نے شواہد اور ثبوتوں کا جائزہ لینے کے بعد افتخار احمد کی تقرری کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔