پیرس (جیوڈیسک) فرانس کے ایتھلیٹ مخسسی بینابد سے ان کا یورپیئن چیمپیئن شپ میں جیتا ہوا سونے کا تمغہ ریس کے اختتام پر شرٹ اتارنے کی وجہ سے واپس لے لیا گیا۔
مخسسی بینابد اس سے پہلے 2011 میں اپنی ہی ٹیم کے کھلاڑی مہدی بالا سے لڑائی کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بن چکے ہیں۔ 3000 میٹر کی رکاوٹی دوڑ میں جیتا ہوا یہ تمغہ بینابد سے تب واپس لے لیا گیا جب انھوں نے ریس جیتنے کی خوشی میں اختتامی لائن کو عبور کرنے کے بعد خوشی سے اپنی شرٹ اتار کر ہوا میں لہرا دی۔
ریفری کی طرف سے دیے گئے پہلے اشارے سے ایسا لگا کے ریفری نے ان کو پیلا کارڈ دکھایا ہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ ان کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔
اس طرح بینابد کے نااہل ہونے کے بعد اب پہلی پوزیشن فرانس کے ہی یوان کوال کو ملی جبکہ دوسرے نمبر پر کرسٹن ذالسکی اور کانسی کا تمغہ سپین کے اینجل مریرا کے حصے میں آیا۔