واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی صدر بارک اوباما نے شٹ ڈاون پر ری پبلیکن سے کسی بھی سمجھوتے کا امکان مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ پہلے شٹ ڈان ختم کیاجائے، پھرمذاکرات ہوں گے۔
وائٹ ہاوس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی صدر بارک اوباما کا کہنا تھا کہ اہم تنازعات کے حل کی ری پبلیکن نمائندگان کے پاس کوئی سنجیدہ تجویز نہیں، اسپیکر جان بینر اخراجات کی حدمیں اضافے پر ووٹنگ کروائیں۔ صدر اوباما کا کہنا تھا کہ وہ دنیا کو یقین دلاتے ہیں کہ امریکا اپنے بلز ادا کرے گا۔ امریکا میں 9 روز سے شٹ ڈاون ہے اور 8 لاکھ سے زائد افراد بغیر تنخواہوں کے گھر بیٹھے ہیں۔