ممبئی (جیوڈیسک) بھارتی ریاست مہاراشٹر میں ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے غنڈوں نے پولیس کے مسلمان سب انسپکٹر کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پریڈ کروائی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق شیوسینا کے غنڈوں نے پولیس کے سب انسپکٹر محمد یوسف پر تشدد بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر لتر میں کیا۔
شیو سینا کے کارکنوں نیان سے مراٹھی لیڈر جیے بھوانے کے نعرے بھی لگوائے۔ مہاراشٹرا کے وزیر داخلہ رام شندے کے مطابق سب انسپکٹر پر تشدد کے الزام میں 15 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔