کروڑ لعل عیسن کی خبریں 29/8/2016

Tariq Mehmood

Tariq Mehmood

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ایس ایچ او کی جانب سے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز جاری رہنا چاہیے۔ شہر میں شراب سمیت منشیات کے اڈا ختم کروائیں جائیں۔ یہ مطالبہ کروڑ کے صدر انجمن تاجران طارق محمود پہاڑ ، جنرل سیکریٹری احسان اللہ کلاسرہ و دیگر نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ کروڑ میں درجنوں افراد دھڑلے سے بڑے پیمانے پر منشیات کا کاروبار کر رہے ہیں۔ جن کے خلاف مئوثر کاروائی ضروری ہے۔ تاہم ایس ایچ او کی جانب سے کاروائی کا آغاز اچھا اقدام ہے جس پر مؤثر عمل کیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف ہرزہ سرائی کا نوٹس نہ لینا افسوسناک ہے۔ غدار کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کی جائے۔ تحصیل بار آج الطاف حسین کی جانب سے پاکستان مخالف نعرے بازی اور میڈیا ہائوسز پر حملوں کے خلاف ہڑتال کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل بار صدر ذوالفقار علی خان سیہڑ نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین پاکستان کا غدار ہے۔ جنہوں نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف سازشیں کیں اور راء سے کی مدد سے کاروائیوں میں مصروف ملک کو توڑنے کے در پے ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت کی جانب سے الطاف حسین کے خلاف کاروائی نہ کرنے بلکہ مذمتی بیان نہ آنے کے خلاف افسوس کا اظہار کیا۔ اور مطالبہ کیا کہ حکومت الطاف حسین کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کاروائی کرے۔ اور انٹر پول کے ذریعے انہیں پاکستان لا کر قرار واقع سزا دے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) گزشتہ رات وارڈ نمبر 5 یوفون ٹاور سے نامعلوم چوروں کی جانب سے لاکھوں روپے مالیت کی ٹاور پر نصب بیٹریاں چوری کرنے کی واردات ہمسائیوں کی جانب سے ناکام بنا دی گئی۔ جبکہ ٹاور پر تعینات سکیورٹی گارڈ اپنے گھر میں سو رہا تھا۔ تفصیل کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم کار سوار چور وارڈ نمبر 5 میں یوفون ٹاور پہنچے اور آہنی کٹر سے خاردار تاریں کاٹیں۔ اور گیٹ پھلانگ کر اندر کا تالا توڑا اور فیبر بکس کا تالا کٹر سے کاٹ کر اندر موجود لاکھوں روپے مالیت کی بیٹریاں چوری کر رہے تھے کہ ہمسائیوں نے شور سنا اور چوروں کے خلاف آواز بلند کی۔ اسی دوران ٹاور کے کنٹرول روم سے چوکیدار جوکہ ٹاور کی بجائے گھر میں موجود تھا کو فون پر اطلاع آئی کہ ٹاور کا دروازہ کھلا ہے جسپر چوکیدار باہر نکلا اور اس نے بھی چور چور کی آواز لگائی۔ تو چور بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔ 15 کو 3 بجے فون پر اطلاع دی گئی لیکن گاڑی 4 بجے پہنچی۔ اہلیان محلہ نے پولیس گشت بڑھانے کا مطالبہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹی ایم اے کروڑ سے سٹیٹ لائٹ لگانے کا نظام بہتر کانے کا مطالبہ بھی کیا۔