مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او اعجاز شیخ کی کاروائی بد نام زمانہ منشیات فروش شہباز کمانڈو گرفتار، شہباز عرف کمانڈو قبرستان شہدا کے قریب چل پھر کر چرس فروخت کر رہا تھا کہ ایک کلو 407 گرام چرس بر آمد کرکے گرفتار کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے مخبر کی اطلاع پر قبرستان شہدا مصطفی آباد میں چرس فروخت کرنے والے شہباز عرف کمانڈو کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے ایک کلو 407 گرام چرس بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا، ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کے مطابق مذکورہ منشیات فروش رانا ضیاء نامی شخص کی چرس فروخت کر رہا تھا۔