ایس ایچ او کے تبادلہ میں کسی رکن اسمبلی یا منشیات فروش کا کوئی ہاتھ نہیں، محمد شہزاد

Mohammad Imran Salafi

Mohammad Imran Salafi

مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او کے تبادلہ میں کسی رکن اسمبلی یا منشیات فروش کا کوئی ہاتھ نہیں، ایس ایچ او قبضہ گروپ کی پشت پناہی، رشوت وصول کرنے اور میری درخواستوں کی وجہ سے تبدیل ہوا۔ ان خیالات کا اظہار رانا محمد شہزاد نے پریس کلب مصطفی آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں مزدہ ڈالوں کی ورکشاپ بنا رکھی ہے، پراپرٹی کا کاروبار کرتا ہوں۔

چند روز قبل تھانہ مصطفی آباد کا سابقہ ایس ایچ او دیگر ملازمین نے میری حویلی میں مسلح ہو کر داخل ہو گئے اور اور تلاشی لینے لگے۔ دوران تلاشی کراکری کا سامان، الماریاں،ودیگر قیمتی سامان کی توڑ پھوڑکر دی اور گھر سے موٹر سائیکل نقدی، موبائل فون ، ٹی وی اٹھا لی، اور موٹر سائیکل کا انجن و جیسی نمبر رگڑ دیاتھا جس کی درخواستیں میں نے محتسب اعلی لاہور، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج جسٹس آف پیس قصور، ڈی آئی جی کو دی تھی اور 8کلب لاہور میں جا کربھی اپنی اوپر ہونے والے ظلم کی داستان سنائی میرے ہمراہ چند مزید افراد بھی موجود تھے جنہوں نے ایس ایچ او کی کرپشن اور قبضہ مافیا کی سر پرستی کا الزام لگایا تھا جس پر 8کلب کے سیکرٹری نے قصور آ کر ڈی پی او آفس قصور آ کر حالات کی تصدیق کی اور الزامات ثابت ہو نے پر اسی تبدیل کیا اور میری حویلی سے لیجائے جانے والے سامان کی واپسی کا حکم دیا تھا جو کہ تا حال نہیں مل سکا،پولیس ہمارے اوپر سیاسی دبائو پر ظلم و ستم کر رہی ہے ہم اعلی حکام سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

محمد عمران سلفی صدر پریس کلب مصطفی آباد للیانی رجسٹرڈ
0300-0334-7575126