مصطفی آباد کی خبریں 1/12/2014

ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کی منشیات فروشوں جواریوں کے خلاف کریک ڈائون، 4منشیات فروش10جواری گرفتار
مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ کی منشیات فروشوں جواریوں کے خلاف کریک ڈائون، 4منشیات فروش10جواری گرفتار،0 110گرام چرس،50لیٹر شراب بر آمد، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جوا د قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اعجاز احمد شیخ نے گزشتہ روزمنشیات فروشوں وجواریوںکے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے وڈانہ سٹاپ سے منشیات فروش محمد اسحاق کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1100گرام چرس بر آمد کرلی،درباربابا مٹھوہ شاہ کے قریب شراب فروخت کرنے والے محمد جمیل عرف بھولا باس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب، محلہ عیسائیاںوالا سے گونگا ملک کے قبضہ سے10لیٹر شراب جبکہ لاری اڈا مصطفی آبادسے احمدملک کو گرفتارکرکے اسکے قبضہ سے 15لیٹر شراب بر آمد کر لی، محلہ عیسائیاںوالا میںجواء کھیلنے والے نوید،آصف، قاسم، تنویر احمد ، شہزاد اور فرمان کوگرفتار کرکے ان کیقبضہ سے دائوپرلگی رقم 3020روپے بر آمد کرلی، نواحی گائوںچھٹیانوالہ میں شارع عام پر جواء کھیلنے والے چارجواری محمداقبال، محمدعرفان ،عبدالقیوم اور خلیل احمد کوگرفتار کرکے انکے قبضہ سے دائو پر لگی رقم 1250روپے بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کرلئے گئے۔ ایس ایچ او اعجاز احمد شیخ نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ڈی پی او قصور جوادقمر کی خصوصی ہدایت پر منشیات فروشوں اور جواریوں کے خلاف کریک ڈائون جاری رہے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے بعد ایک سال تک دھاندلی کا کوئی واویلا نہیں کیا گیا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار) عمران خان کی جانب سے عام انتخابات کے بعد ایک سال تک دھاندلی کا کوئی واویلا نہیں کیا گیا۔ جو طرز سیاست عمران خان اور تحریک انصاف نے اختیار کر رکھا ہے اس کی پاکستان کی سیاسی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، تمام تر اختلافات کے باوجود سیاست میں گالم گلوچ کا عنصر اس سے قبل سامنے نہیں آیا، ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ تحصیل قصور کے نائب صدر عبداللہ فضل چوہدری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب محمدشہبازشریف کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجہ میں عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہورہے ہیں’ پٹرولیم مصنوعات اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں کمی جیسے منصوبوں کو عملی جامعہ پہنانے کی خاطر ہنگامی بنیادوں پر کئے جانیوالے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے روز اول سے ہی اپنے تمام فیصلے ملک کے وسیع تر مفاد اور قوم کی بہتری کومدنظررکھتے ہوئے کئے ہیں اور انشاء اللہ وزیراعظم محمد نواز شریف ملک کو بہت جلد بحرانوں کے چنگل سے باہر نکال کر ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کردینگے۔عبداللہ فضل چوہدری نے کہا کہ ہم اپنے قائدین کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی خاطرہمیشہ کوشاں رہیں گے’ مسلم لیگ (ن) کامشن ہی ملک و قوم کی خدمت ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا

مصطفی آباد/للیانی(نامہ نگار)پریس کلب مصطفی آباد کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میں پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کے والد ملک محمد علی اور سنیئر صحافی ڈاکٹر فضل الرحیم کی ہمشیرہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا گیا۔ ،تفصیلات کے مطابق پریس کلب مصطفی آباد للیانی کا تعزیتی اجلاس صدر محمد عمران سلفی کی زیر صدارت منعقد ہوا، اجلاس میںسہیل قمر سندھو، شاہد عمر، منیر احمد بھٹی، زبیر احمد بھٹی،ڈاکٹر رحمت علی، الیاس ملک، عبدالقیوم،سارنگ جاوید، اصغر علی شہزاد، محمد جمیل سندھو،سعید احمد بھٹی ، ڈاکٹر محمد اسلم انصاری، سجاد احمد جٹ، عبدالمنان سلفی، بابا طارق مقبول، ارشد علی جوئیہ، صابر علی، قیصر عباس، سید اسرار احمد زیدی شاہ، محسن علی شاہ،حافظ طاہر اقبال، ارشد علی شامی، رانا عرفان ودیگر صحافیوں نے پنجابی کھوج گڑھ کے ڈائریکٹر اقبال قیصر کے والد ملک محمد علی اور سنیئر صحافی ڈاکٹر فضل الرحیم کی ہمشیرہ کی وفات پر دعائے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبر کی دعا کی۔

 Abdullah Fazal

Abdullah Fazal

M IMAN SALFI

M IMAN SALFI

SHO

SHO