ٹنڈوآدم (رپورٹ کامران انصاری) ٹنڈوآدم سٹی تھانہ کے ایس ایچ او محمد علی بجیرنے روڈ پر ٹھیلا کھڑا کرنے کیوجہ سے کباب فروش کی پٹائی کردی۔
تفصیل کے مطابق ٹنڈوآدم سٹی تھانہ پولیس ایس ایچ او محمد علی بجیر نے گشت کے دوران شہر کی مصروف شاہراہ ایم۔اے۔جناح روڈ پر قائم ایک کباب اور بریانی بیچنے والے محمد نیاز کلوئی کو روڈ پر ٹھیلالگانے کیوجہ سے پٹائی کردی عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی جانب سے دو سے تین مر تبہ ٹھیلے روڈ سے ہٹانے کی وارننگ بھی دی گئی تھی مگر کباب فروش نے اپنا ٹھیلا نہ ہٹایا۔
جس پر ایس ایچ او نے کباب فروش کے پاس کام کرنے والے لڑکے محمد نیاز کلوئی کی پٹائی کردی لڑکے نے صحافیوں کو اپنے اوپر کئے گئے گردن ،بازو اور کمر پر تشدد کے نشانات کو دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنا ٹھیلا روڈ سے ہٹا ہی رہا تھا اتنے میں ایس ایچ او نے مجھ پر تاروں سے تشدد کیا۔