مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد آمد، بہترین خدمات پر شیلڈ دی گئی، صحافیوں کی مثبت تنقید ہمارے لئے مشعل راہ ہے، 20 روز میں 28 منشیات فروش، 12 اشتہاری، 18 افراد ناجائز اسلحہ رکھنے میں جرم میں گرفتار ہو چکے ہیں، طارق بشیر چیمہ کی صحافیوں سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی پریس کلب مصطفی آباد للیانی(رجسٹرڈ) آمد، شاندار استقبال۔
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اپنے گزشتہ 20 روز میں 28 منشیات فروش، 18 افراد ناجائز اسلحہ رکھنے والے افراد، 12 خطر ناک اشتہاریوں کو گرفتار کرکے انہیں جیل بھیج چکا ہوں، مجھے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے منشیات فروشوں، جواریوں، سود خوروں کے خلاف مشن دے کر بھیجا ہے، انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے صحافی اور شریف شہری ساتھ دیں۔
سود خور مجبور افراد کی مجبوریوں کا فائدہ اٹھاتے ہیں، جبکہ نشئی نشیہ نہ ملنے پر اور جواری رقم ختم ہونے پر چوری ، ڈکیتی اور راہزنی ودیگر جرائم کرتے ہیں، پریس کلب مصطفی آباد کی طرف سے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کو منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کرنے پر شیلڈ دی گئی۔