مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم کی انجمن تاجران سے میٹنگ، بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی گارڈز رکھے جائیں گے، پولیس کی طرف سے گشت بھی کیا جائے گا،تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے انجمن تاجران کے ساتھ میٹنگ کی۔
میٹنگ میں تاجروں کے نمائندوں نے شرکت کی، اجلاس میں بازار کی سیکورٹی کے بارے میں تفصیلی گفتگو کی گئی، انجمن تاجران نے یقین دھانی کروائی کہ بازار میں سی سی ٹی وی کیمرے اور سیکورٹی گارڈز کا جلد ہی انتظام کر لیا جائے گا، جبکہ ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد حاجی محمد اسلم نے کہا کہ چند روز قبل ہونے والی چوری و ڈکیتی کی وارداتیں ٹریس کرنے کیلئے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی طرف سے تین ٹیمیں تشکیل دی ہیں جو دن رات محنت کر رہی ہیں ملزمان کو جلد ہی گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا، جبکہ تاجروں کے جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے بازار میں پولیس گشت لگا دیا گیا ہے،۔
رات اور دن کے وقت گشت کرنے والی پولیس پارٹیاں بازار میں بھی گشت کیا کریں گے، ہم تاجروں کے تعاون سے علاقہ کو امن کا گہوارہ بنائیں گے اور تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔