ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ کی کاروائی اغواء برائے تاوان و دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث اشتہاری مجرم صوبہ کے پی کے سے گرفتار ، ملزم کو شناخت پریڈ کے لئے جوڈیشل کردیا گیا، ملزم کا شمار ٹاپ ٹین کے اشتہاری ملزمان میں ہوتا تھا۔
پولیس نے تیکنیکی بنیادوں پر تفتیش کی اور ملزم کا ٹھکانہ ٹریس کر کے ریڈ کردیا ، جرائم کے خاتمہ کے لئے شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے پولیس شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کے لئے اپنے فرائض منصبی احسن طریقے سے سر انجام دے رہی ہے، پولیس کو مطلوب سنگین وارداتوںملوث اشتہاری مجرموں کا گھیرا تنگ کر دیا ہے ،قبل ازیں بھی ٹاپ ٹین اشتہاری مجرموں کی گرفتاری پولیس کی بہتر کارکردگی کا بین ثبوت ہے۔
جرائم کی بیخ کنی کے لئے اپنا کردار بلا تفریق ادا کرتے رہیں گے ، ایس ایچ او یاسر کیانی کی میڈیا سے گفتگو تفصیلات کے مطابق آر پی او ، سی پی او راولپنڈی کی خصوصی ہدائت پر ایس ایچ او تھانہ صدر واہ یاسر کیانی نے حسب سابق پولیس کا مورال بلندرکھنے کے لئے ایک اور دلیرانہ کارائی کر ڈالی۔
صوبہ کے پی کے میں پولیس پارٹی کے ہمراہ چھاپہ مار کر علاقہ دربندی تحصیل خانپورضلع ہری پور سے گیارہ سال پرانا خطرناک اشتہاری مجرم سہیل احمد عرف عامر جس نے گیارہ جنوری 2006کو تین سالہ عبدالواسع ولد محمد اعظم کو اغواء کیاتھا اور لواحقین سے پندرہ لاکھ روپے تاوان وصول کیا تھا،دوسری واردات میںملزم نے24 جون2010 کوبارہ سالہ محمد ارسلان ولدمحمد اکرم کو اغواء کیا تھااورپندرہ لاکھ روپے والدین سے تاوان وصول کئے جس کے بعد ملزم کے پی کے میں رپوش ہوگیا۔
پولیس نے دن رات محنت کر کے خطرناک اشتہاری ملزم تک رسائی حاصل کی اور اسے گرفتار کرلیا، یہاں یہ بات قابل زکر ہے کہ ایس ایچ او یاسر کیانی نے گزشتہ دو ماہ میں پولیس کو مطلوب انتہائی خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے انھیں قانون کے کٹہرے میں لا کھڑا کیا۔
گرفتارشدہ اشتہاری ملزمان میں بیس سالہ پرانے ملزمان کے نام فہرست میں شامل تھے جنہیں پولیس نے جان ھتیلی پر رکھ کر پولیس مقابلوں کے بعد دیگر صوبوں سے گرفتار کیا گیا۔
یاسر کیا نی کا کہنا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے وہ اور انکی ٹیم جرائم کی بیخ کنی میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گی۔
ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا0300-5128038