یس ایچ تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن
Posted on February 10, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی: ایس ایچ تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کا منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن، واجد علی سے240، لطیف سے 70گرام چرس شفیق سے پانچ لیٹر شراب بر آمد، آئندہ 24گھنٹے میں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، طارق بشیر چیمہ، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے منشیات فروشو ں کے خلاف آپریشن میں واجد علی سے 240گرام چرس ، محمد لطیف سے 70گرا م چرس جبکہ محلہ گجراں والا سے شفیق نامی شخص سے پانچ لیٹر شراب اور نقدی بر آمد کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ 24گھنٹے میں بڑے منشیات فروشوں کے خلاف سخت آپریشن شروع کیا جا رہا ہے، علاقہ سے منشیات فروشوں کا خاتمہ مشن ہے جلد ہی مکمل کر لیا جائے گا۔ منشیات فروشوں انسانی زندگیوں کو تباہ کررہے ہیں کسی رعایت کے مستحق نہیں۔ عوام علاقہ سے منشیات فروشوں اور ودیگرع جرائم کے ملوث افراد کی گرفتاری کیلئے پولیس کے ساتھ تعاون کریں عوامی تعاون کے بغیر جرائم پیشہ افراد کا خاتمہ ممکن نہیں۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com