ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی
Posted on March 7, 2014 By Majid Khan سٹی نیوز
مصطفی آباد/للیانی (محمد عمران سلفی سے) ایس ایچ او اعظم ڈھڈی کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کاروائی، 35خطرناک اشتہاری، 7منشیات فروش، 17ناجائز اسلحہ،7منشیات فروشوں سے 4کلو چرس160لیٹر شراب بر آمد، آصف ڈکیت گینگ، عثمان ڈکیت گینگ کے دس افردا گرفتار، نا معلوم عورت کو قتل کرنے والے ملزمان ٹریس، 15لاکھ روپے کا مال مسروقہ بر آمد۔
سماج دشمن عناصر کے خلاف مہم جاری رہے گی، ایس ایچ اوصدر اعظم ڈھڈی، تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم ڈھڈی نے سماج دشمن عناصر کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے دوران دو ڈکیت گینگز کے دس افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقدی موبائل فون ، طلائی زیورات ودیگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا، جبکہ نامعلوم عورت کا گلہ دبا کر قتل کرنے والے افراد کو بھی ٹریس کرکے جیل بھیج دیا گیا۔
قتل، اقدام قتل، ڈکیتی راہزنی، رابری، ودیگر مقدمات میں ملوث 35خطر ناک اشتہاری ، 7منشیات فروش، 17ناجائز اسلحہ، ودیگرمقدمات میں ملوث 95افراد گرفتار کرکے ملزمان کو جیل بھیج دیا گیا ہے،ملزمان کے قبضہ سے 15لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون 4کلو چرس،160لیٹر شراب ودیگر قیمتی سامان بر آمد کر لیا، ایس ایچ او تھانہ صدر اعظم ڈھڈی نے صدر یونین آف جرنلسٹ محمد عمران سلفی کو دئیے گئے ایک خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ ۔منشیات فروشوں اور اشتہاریوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے زیادہ تر جرائم اشتہاری افراد کرتے ہیں اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے مخبر مقرر کئے گئے ہیں ان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کیلئے تمام وسائل استعمال کریں گے، اشتہاریوں کی گرفتاری سے ہی جرائم کی شرح میں واضع کمی آئے گی۔ جبکہ سابقہ ریکارڈ یافتہ افراد کا ڈیٹا جمع کرکے ان کی گرفتاری کیلئے بھی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ علاقہ میں امن و امان کی صورت حال کو کنٹرول کرنے کیلئے علاقہ مین روڈزپر گشت کو بڑھا دیا ہے، عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے جسے ہر صورت ممکن بنائیں گے۔
by Majid Khan
Nasir Mehmood - Chief Editor at GeoURDU.com