SHO طارق بشیر چیمہ کی کاروائی مویشی چور گینگ کے دو خطرناک مجرم اشتہاری گرفتار

مصطفی آباد/للیانی: SHO طارق بشیر چیمہ کی کاروائی مویشی چور گینگ کے دوخطرناک مجرم اشتہاری گرفتار,مال مسروقہ چار عدد راس بھینسیں اور واردات میں استعمال ہونے والا ڈالہ، ناجائز اسلحہ بر آمد، مزید تفتیش جاری، تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ نے مویشی چور گینگ کے دوخطرناک مجرم اشتہاری یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرکے ملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائزدو عدد پسٹل،مال مسروقہ چار عدد راس بھینسیں اور واردات میں استعمال ہونے والا ڈالہ برآمد کر لیا ہے۔

ملزمان ضلع بھر میں مویشی چوری کی وارداتوںکی وارداتیں کر رہے تھے جس پر ڈی پی او قصور جواد قمر کی خصوصی ہدایت پر ہم نے ٹیم تشکیل دے کر مویشی چور گینگ کے دو ارکان یوسف عرف یوسی اور محمد علی کو گرفتار کرلیا ہے ۔جو کہ عرصہ دراز سے قصور اور کاہنہ پولیس ضلع لاہور کو مطلوب تھے ۔ملزم یوسف عرف یوسی نے اپنے دیگر ساتھیوں پر مشتمل ایک مویشی چور گینگ تشکیل دے رکھا تھا جو رات کے وقت مصطفی آباد اور کاہنہ نو ضلع لاہور کے دیہاتوں میںحویلی مال مویشیوں میں داخل ہو کر گن پوائنٹ پر مویشی چھیننے یا چوری کرکے ڈالہ میں لوڈ کرکے فرار ہوجاتے تھے ۔ دوران انٹیروگیشن ملزمان نے ایک درجن سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ملزمان سے انٹیروگیشن ابھی جاری ہے۔جبکہ گینگ کے دیگر ارکان کو بھی ٹریس کیا جا چکا ہے جن کے نام سر دست صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں اور ان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جا رہے ہیں۔