مصطفی آباد/للیانی (نامہ نگار) ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد طارق بشیر چیمہ کی انجمن تاجران نے میٹنگ، تاجروں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے رات کو چار اور دن کو تین چوکیدار رکھنے کی ہدایت، تاجر رہنمائوں کی یقین دھانی، تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد میں نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے انجمن تاجران سے ایک تعارفی میٹنگ کی، میٹنگ میں تاجر رہنمائوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ایس ایچ او طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی نے تاجروں کی جان و مال کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنانے کے خصوصی احکامات جاری کئے ہیں۔
مجھے تاجروں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے آپ کے تعاون کی ضرورت ہے، انہوں نے تاجر رہنمائوں سے بازار کی سیکورٹی کے حوالے سے بات چیت کی، اور تاجروں کو کہا کہ مین بازار مصطفی آباد کی سیکورٹی کو یقینی بنانے کیلئے رات کے وقت چار جبکہ دن کے وقت تین سیکورٹی گارڈ رکھے جائیں گے، جبکہ بازار میں سی سی ٹی وی کیمروں کا بھی انتظامات کیا جائے، طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ مجھے سے پہلے ہونے والی وارداتوں کو ڈریس کرنے کیلئے ڈی پی او قصور سید علی ناصر رضوی کی ہدایات پر تین ٹیمیں دن رات محنت کر رہی ہیں، ہم ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کرکے تاجروں کا مال مسروقہ واپس دلائیں گے، تاجر رہنمائوں نے ایس ایچ اوکو مکمل تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ ہم جلد ہی سیکورٹی گارڈ کی کمی کو پورا کر لیں گے اور سی سی ٹی وی کیمروں کا انتظام بھی جلد ہی کر لیا جائے گا۔