کراچی (جیوڈیسک) کراچی نیشنل سٹیڈیم میں جاری قائد اعظم ٹرافی میں زرعی ترقیاتی بنک کی جانب سے کھیلنے والے شعیب ملک کا ایکشن مشکوک قرار دینے کی رپور ٹ فیلڈ امپائر نے میچ ریفری کو جمع کرا دی جس میں کہا گیا تھا کہ بائولنگ کراتے ہوئے شعیب ملک کا بازو 15 ڈگری سے زیادہ خم کھاتا ہے۔
کراچی ڈولفن کے خلاف بائولنگ کراتے ہوئے ستر رنز کے عوض پانچ وکٹیں لی تھیں۔ میچ ریفری نے رپورٹ پی سی بی کو بھیج دی ہے۔
پی سی بی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شعیب ملک کے بائولنگ ایکشن کا وڈیو سے جائزہ لیا جا رہا ہے اس کے بعد حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ ملک میں ڈومسیٹک کرکٹ میں اب تک 29 بائولرز کا ایکشن مشکوک قرار دیا جا چکا ہے۔