برج ٹائون (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک ٹی ٹوئینٹی کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر بارہویں کرکٹر بن گئے ہیں۔
شعیب ملک ان دنوں ویسٹ انڈیز میں کریبین پریمیر لیگ میں شریک ہیں ، جہاں انہوں نے بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی نمائندگی کرتے ہوئے 29 گیندوں پر 43 رنز کی اننگز کھیلی اور ساتھ ہی ٹی ٹوینٹی کرکٹ میں اپنے5 ہزار رنز مکمل کرلیے۔ وہ یہ کارنامہ انجام دینے والے پہلے پاکستانی اور مجموعی طور پر بارہویں کرکٹر ہیں۔