لاہور (جیوڈیسک) آل راونڈر کی سیریز کے پانچویں میچ میں شرکت مشکوک ہے۔ شعیب ملک کو ہیلمٹ کے بغیر بیٹنگ کرنا مہنگا پڑ گیا، پاکستانی اننگز کے بتیسویں اوور میں شعیب ملک رن لینے کے لیے کریز سے نکلے لیکن پھر اراردہ ترک کر کے کریز کی جانب واپس جا رہے تھے کہ کولن منرو کی بے تُکی تھرو ان کے سر کے پچھلے حصے میں لگی جس سے وہ زخمی ہو گئے۔
شعیب ملک چھ رنز بنا کر آوٹ ہوئے اور فیلڈنگ کے لیے بھی میدان میں نہیں آئے، پاکستان ٹیم کے فزیو وب سنگھ کے شعیب ملک کا طبی معائنہ کیا گیا تو چوٹ کے بعد سر چکرانے یعنی( لیٹ کنکشن) کی علامات نظر آئیں۔ پینتیس سالہ سابق کپتان کی حالت بہتر ہے اور وہ آرام کر رہے ہیں۔