کراچی (اسپورٹس رپورٹر) محکمہ ثقافت سیاحت و نوادرات حکومت سندھ کے زیر اہتمام منعقدہ ہارس اینڈ کیٹل شو میں سندھ کی مقبول روائیتی کھیل شوٹنگ بال چمپئن شپ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے زیر نگرانی کھیلی گئی۔ مقابلے میں سندھ کی 8 معروف شوٹنگ بال ٹیمیں جن میں حیدر آباد،کراچی ،میر پور خاص ،دادو ،لاڑکانہ ،نواب شاہ(بے نظیر آباد )اور ٹنڈو الہیار شامل تھیں ۔شوٹنگ بال چمپئنن شپ کے فائنل مقابلے میں قاضی شوٹنگ بال کلب خیر پور نے سروری شوٹنگ بال کلب حیدرآباد کو شکست دیکر چمپئن شپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا ۔رائونڈ میچوں کے ساتھ فائنل میں بھی دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرکے شوٹنگ بال کوٹ میں موجود ہزاروں شائقین سے بھر پور داد وصول کی فائنل مقابلہ 25پوائنٹ کے ایک گیم پر مشتمل تھا جس میںقاضی شوٹنگ بال کلب خیرپور نے 25-24سے کامیابی حاصل کی کھیل کے دوران ایک موقع پر عاصم پٹھان کے شاندار کھیل کے باعث حیدرآباد کی ٹیم کی کامیابی یقینی نظر آرہی تھی لیکن میچ کے اختتامی لمحات میں خیر پور کے سید عثمان علی شاہ اور صدام میمن نے عمدہ کھیل کا پیش کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں نمایاں کردار ادا کیا۔
دیگر کھلاڑیوں یار محمد ،رضوان علی ،ناصر لاشاری،سلام لاشاری ،عبدالحکیم بوزدار ،ایوب ،اعجاز احمد ،شازم پٹھان اور الطاف میمن نے بھی شاندار کھیل پیش کیا ۔میچ کے اختتام پر کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے شوٹنگ بال چمپئن شپ کے فائنل کے فاتح قاضی شوٹنگ بال کلب کے کپتان الطاف میمن اور رنر اپ ٹیم سروری شوٹنگ بال کلب حیدرآبادکے کپتان عاصم پٹھان کو ٹرافی پیش کیا اور شاندار کھیل پیش کرنے پر قاضی شوٹنگ بال کلب خیرپور کے سید محمد علی شاہ کو مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا ۔تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنرحیدرآبادقاضی شاہد پرویزخطاب کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ ثقافت ،سیاحت و نو ادرات حکومت سندھ کو حیدرآباد میں شاندار ثقافتی شوکے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہارس اینڈ کیٹل شو کے انعقاد سے حیدرآباد کی شہریوں کو تفریحی مواقع میسر آئے اور نوجوان کھلاڑیوں کو ثقافتی شو میں منعقدہ کھیلوں کے مقابلوں میں اپنے جوہر دکھانے کا موقع ملا انہوں نے کہاکہ شو کے انعقاد سے سندھ میں قیام امن اور ثقافت کو فروغ حاصل ہوگا۔
کمشنر حیدرآباد قاضی شاہد پرویز نے شوٹنگ بال کھیل ملک میں مقبولیت پر سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنے ہر ممکن تعاون کا یقین دلا یا انہوں نے شوٹنگ بال کھلاڑیوں کے لئے 25ہزار روہے کیش پرائز دینے کا اعلان کیااس موقع پر کاشف شورو ،ڈپٹی ڈائریکٹر اسپورٹس حیدرآباد مخدوم ارشاد ،سیکریٹری سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن ڈاکٹر قیصر جتوئی اور سیکریٹری کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن محمد اجمل سرپرست اعلیٰ سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن امیر احمد ابڑیجو ،سید مدد علی شاہ ،عبدالصبور پٹھان ،قمر لاشاری ،حاجی ہدایت اور شوٹنگ بال کے معروف کمنٹیٹر محمد اسماعیل کھوسو بھی موجود تھے چمپئن شپ فائنل مقابلے کو عبدالحکیم بوزدار ،اعجاز احمد اور جبار تھیبو نے سپروائز کیا۔
جاری کردہ۔محمد ارشد ،سیکریٹری اطلاعات ۔سندھ شوٹنگ بال ایسوسی ایشن